نظم 43 اشعار

وقت

Waqt

وہ دیروز کی شامکب لوٹ کر آ سکی ہے

نظر جس کی امروز و فردا کے چہروں پہ مرکوز ہےوہی اس سفر میں

افق زاد ہےپرندے بھی مہمان ہیں موسموں کے

جہاں ان کو پانی ملےاڑ کے اس سمت جاتے ہیں

پیچھے پلٹ کر کبھی دیکھتے ہی نہیںعجب یہ تمہارا سفر ہے

عجب یہ تمہاری نظر ہےکہ صدیوں سے دیروز کے اس کھنڈر پر لگی ہے

جہاں تم کو ملتے ہیں تاریخ کےپارہ پارہ سے بوسیدہ اوراق

جن کی نشانی فقطوقت کے پاس ہے

سنووقت کی آنکھ ہے

وہ سب دیکھتا ہےنظر میں اس کی

زمان و مکاںماورائے زمان و مکاں

وقت کے ہاتھ ہیںوہ اپنے ہی ہاتھوں سے

شکلیں بناتا بھی ہےاور شکلوں کو لمحوں میں تقسیم کر کے

پھینک دیتا ہے ان کوابد کے کنارے پہ ٹوٹی ہوئی

کشتیوں کی طرحوقت کے پاؤں ہیں

وہ چلتا ہےگردش لگاتا ہے

بس ایک ہی سمت میںاس کی رفتار ایسی ہے جیسے کوئی

خواب میںدن سمجھ لے

وقت آواز ہےوقت احساس ہے

وقت پتھر نہیںوقت سیل رواں

وقت محور ہےجس پر زمیں چل رہی ہے

وقت سورج ہےکرنوں سے اپنی

زمیں کو رلاتا بھی ہے اور ہنساتا بھی ہےوقت بارش ہے

طوفاں اٹھاتا ہےبیجوں کو پھولوں پھلوں تک کا سب فاصلہ

طے کراتا ہےوقت سیلاب بن کر پہاڑوں کی چوٹی پہ چڑھتا ہے

پانی میں رستہ بناتا ہےآتش کو گلزار کرتا ہے

اور رات کی رات سوئی ہوئی بستیوں کو الٹتا ہےوقت موسم ہے

پت جھڑ کی صورت میں سارے درختوں کے پتےگراتا بھی ہے

پھر انہیںاک نیا پیرہن بخش دیتا ہے

وقت عادل ہےانصاف کرتا ہے

راتوں میں وہ بھیس اپنا بدل کر نکلتا ہےحاتم ہے

بن مانگے خیرات کرتا ہےوقت قاتل بھی ہے

اور مسیحا بھی ہےزخم دیتا بھی ہے

زخم بھرتا بھی ہےوقت کو تم اگر جان لیتے

تو یوں ریت میں منہ چھپا کر نہ روتےزمیں کی کراہیں نہ سنتے

ابھی وقت ہےاس کی آنکھوں میں جھانکو

نہ تم وقت کو قید ہی کر سکو گےنہ تم وقت کے دائرے سے نکل کر

کہیں جا سکو گےازل اور ابد کے کنارے بھی

اک واہمہ ہیںحقیقت تو یہ ہے

ازل اور ابد سے پرےوقت کا دائرہ ہے

وہ دیروز کی شامکب لوٹ کر آ سکی ہے

نظر جس کی امروز و فردا کے چہروں پہ مرکوز ہےوہی اس سفر میں

افق زاد ہے

— غیاث متین

فرہنگ

دیروز — گزرا ہوا کل
امروز و فردا — آج اور آنے والا کل
افق زاد — افق سے پیدا ہونے والا

تشریح

اس نظم میں شاعر وقت کو مختلف روپ اور صفات کے ساتھ دیکھتا ہے۔ گزرا ہوا کل واپس نہیں آتا، اور جو وقت کی نگاہ میں ہے وہی اس سفر میں آگے بڑھتا ہے۔ شاعر وقت کو آواز، احساس، سورج، بارش، موسم اور عادل کی شکل میں پیش کرتا ہے، اور کہتا ہے کہ وہ قاتل بھی ہے اور مسیحا بھی، زخم دیتا بھی ہے اور بھرتا بھی۔

آخر میں شاعر کہتا ہے کہ وقت کو قید نہیں کیا جا سکتا اور اس کے دائرے سے باہر نکلنا ممکن نہیں، کیونکہ ازل اور ابد بھی ایک واہمہ ہیں۔ لہجہ فکری اور فلسفیانہ ہے۔