نظم 10 اشعار

کچی اینٹوں کے پل

Kachchi Eenton Ke Pul

ہر پتھر میں چھپی ہوئی اک موت ہے جو سوچ رہی ہےسورج کے آئینے میں جو شکل بھی ہے

وہ اندھی کالیدیواروں سے چپکی ہیں ٹوٹی پرچھائیں

کچی اینٹوں کے پل بنتے ہیں دن میںراتوں میں پانی پر چلتے ہیں سب لوگ

سارے پربتساگر پی کر آئے ہیں

تم بونوں کی بستی میں بھی چھوٹے ہواپنے سائے سے ڈر کر کہتی ہیں فصلیں

سانپ اگاؤجتنے بھی مینڈک ہیں ان کو باہر بھیجو

اپنی اپنی قبر سے اٹھ کرراتوں میں کیوں

کتبے لوگ مٹا دیتے ہیںسارے کاغذ پر

کتنی ہی تصویریں ہیںرات پگھلتے سورج کا منہ دیکھ رہی ہے

اب سو جاؤ

— غیاث متین

فرہنگ

پرچھائیں — سایہ، عکس
پربت — پہاڑ
ساگر — سمندر

تشریح

اس نظم میں شاعر نے علامتی اور تجریدی انداز میں موت، خوف، تنہائی اور بے یقینی کی فضا پیش کی ہے۔ کچی اینٹوں کے پل، ٹوٹی پرچھائیں اور اندھی دیواروں جیسی تصاویر سے ایک بوسیدہ اور غیر محفوظ ماحول ابھرتا ہے۔ نظم کا لہجہ مبہم اور تلخ ہے، اور آخر میں "اب سو جاؤ" کا مصرع ایک تھکی ہوئی بے بسی اور خاموشی کا احساس دیتا ہے۔ بعض مصرعوں کا مفہوم واضح نہیں، اس لیے مجموعی تاثر ہی اہم ہے۔