نظم 10 اشعار

کتبہ

Katba

میرے اندر تعفن زدہ ایک لاش تھیجسے

ایک ابدی گڑھے میں پھینک آنے والے کے نامعین میم رے اور الف سے شروع ہوتے ہیں

آج میںایک ایسا ہرا بھرا درخت ہوں

جو پھل پھول تو دیتا ہےسایہ نہیں

مجھے بھی کاندھا دینا ہےان لاشوں کو

جو موجود تو ہیں لیکن دکھائی نہیں دیتیںمیں اگر ایسا نہ کر سکا

تو میرے کتبے پر لکھوا دینایہاں ایک ایسا شخص دفن ہے

جس کے نام کے پہلے ہی حرف کے اعدادسب سے زیادہ تھے

یعنی پورے ایک ہزارلیکن وہ

ایک بھی نہ تھا

— غیاث متین

فرہنگ

تعفن زدہ — بدبو سے بھری ہوئی، سڑی ہوئی
ابدی گڑھے — ہمیشہ کے لیے بنا گڑھا، قبر
کاندھا دینا — جنازہ اٹھانے میں شریک ہونا

تشریح

اس نظم میں شاعر اپنے اندر کی مردہ حالت اور اپنی بے ثمری کا بیان کرتا ہے۔ وہ خود کو ایک ایسے درخت سے تشبیہ دیتا ہے جو پھل پھول تو دیتا ہے مگر سایہ نہیں دیتا، یعنی وہ دوسروں کے دکھ بانٹنے کے قابل نہیں رہا۔ نظم کے آخر میں کتبے کی عبارت میں ایک ایسے شخص کا ذکر ہے جس کے نام کے پہلے حرف کے اعداد سب سے زیادہ یعنی ایک ہزار تھے، مگر وہ حقیقت میں ایک بھی نہ تھا۔ اس طنزیہ انجام سے شاعر بے وقعت اور کھوکھلی شخصیت پر گہری چوٹ کرتا ہے۔