نظم 18 اشعار

کھل جا سم سم

Khul Ja Sim Sim

لکڑہارےچلو اس شہر سے

اور شہر کے لوگوں سےجتنی دور ممکن ہو

نکل جائیںاسی جنگل کی جانب

جہاں سےآئے تھے

ہم تملکڑہارے

وہیں کی لکڑیاں کاٹیںوہیں ریوڑ چرائیں

دھوپ سےسبزے کا

جو رشتہ ہےوہ رشتہ اگائیں

کنویں کے میٹھے پانی سےچراغ اپنے جلائیں

لکڑہارےیہاں تو

علی بابااور اس کا بھائی قاسم

وہ مرجینہ ہو یا ہو مصطفیٰ درزیکہ ہوں چالیس ڈاکو

سبھی اس شہر کی دیوار میں محصورسم سم

بھول بیٹھے ہیںلکڑہارے

طلسم شہر میں ان کویوں ہی حیران پریشان چھوڑ کر نکلیں

اسی جنگل کی جانبجہاں پر

پرندے ہیں مگرایسے نہیں ہیں

درندے ہیں مگرایسے نہیں ہیں

— غیاث متین

فرہنگ

سم سم — علی بابا کہانی میں دروازہ کھولنے کا جادوئی کلمہ
طلسم شہر — جادوئی اور فریب بھرا شہر
محصور — گھرا ہوا، قید میں بند

تشریح

اس نظم میں شاعر شہر کی مصنوعی اور پرفریب زندگی سے بیزاری ظاہر کرتا ہے اور لکڑہاروں سے کہتا ہے کہ شہر کو چھوڑ کر اپنے اصل جنگل کی طرف لوٹ جائیں جہاں دھوپ، سبزے اور میٹھے پانی سے جڑی سادہ اور فطری زندگی ہے۔ نظم کا لہجہ خطابیہ اور پرامید ہے۔ شاعر 'علی بابا' اور 'چالیس ڈاکو' جیسے داستانی کرداروں کا حوالہ دے کر شہر کے طلسم اور وہاں کے لوگوں کی بے خبری کی طرف اشارہ کرتا ہے، اور آخر میں جنگل کے پرندوں اور درندوں کو اپنی اصل صورت میں دیکھ کر ایک طرح کی تسکین کا اظہار کرتا ہے۔