نظم 29 اشعار

اپنے آپ سے ایک مکالمہ

Apne Aap Se Ek Mukalma

نہیں یہ میں نہیں ہوںمیں نہیں ہوں

اور اگر یہ میں نہیں ہوںکون ہے وہ

جو مجھے آواز دیتا ہےمری ہی ذات کے اندھے کنویں سے

اور اگر یہ میں نہیں ہوںکون تھا جو اب نہیں مجھ میں

وہ میں ہی تھاجو کل

پانی پہ چلتا تھاہواؤں پر بھی میری حکمرانی تھی

بلندی سی بلندی بھیبہت کم تھی

مری پرواز کے آگےپرندوں کی زباں آتی تھی مجھ کو

گفتگو کرتا تھا میں ان سےمیں کل

آواز کے چہروں کو پڑھتا تھاسمندر چاند سورج اور ستارے بھی

مرے قدموں میں اپنا سر جھکاتے تھےمگر اب میں کہاں ہوں

ہاں وہ تم ہی تھےمگر اب تم کہاں ہو

کوئی اب کیوں کر مجھے ڈھونڈےمیں خود کو کھو چکا ہوں

آسمانوں سے زمیں کا فاصلہ جتنا ہےاتنا فاصلہ

خود میرے اپنے درمیاں کیوں آ گیا ہےوقت دریا کی طرح چلتا رہا

اور یاں کسی نے بھیمجھے روکا نہیں

اس سمت جانے سےجہاں سے مڑ کے دیکھا تھا

تو میں پتھر بنا تھاآج بھی پتھر بنا پھرتا ہوں ہر سو

اس زمیں پرآسماں پر

اور خلاؤں میںسمندر پر

ہواؤں میںمری وحشت نے مجھ کو

ہر جگہ رسوا کیا ہےاب کوئی آب بقا لا دے

کوئی میری خبر لا دےکہاں ہوں میں

کہاں ہو تمیہ اپنے آپ سے پوچھو

یہ اپنے آپ سے پوچھونہیں یہ میں نہیں ہوں

اور اگر یہ میں نہیں ہوںکون ہوں میں

کون تھا وہکون ہے یہ

جو مرے اندر سےرہ رہ کر مجھے

آواز دیتا ہے

— غیاث متین

فرہنگ

آب بقا — ہمیشہ کی زندگی دینے والا پانی
وحشت — دیوانگی، بے چینی اور اضطراب
خلاؤں — خالی فضائیں، لامکاں کی وسعتیں

تشریح

اس نظم میں شاعر اپنی ہی ذات سے سوال کرتا ہے کہ وہ کون ہے جو اندر سے اسے پکارتا ہے، اور کیا وہ خود ہی ہے یا کوئی اور۔ ماضی کی شان و شوکت، جب پانی پر چلنا اور پرندوں کی زبان سمجھنا ممکن تھا، اور حال کی کھوئی ہوئی پہچان کا موازنہ کیا گیا ہے۔ لہجہ حیرت، کرب اور خود شناسی کی تلاش کا ہے۔ آخر میں یہ سوال کہ کہاں ہوں میں اور کہاں ہو تم، قاری کو بھی اپنی ذات کے بارے میں سوچنے پر مجبور کرتا ہے۔