نظم 20 اشعار

پتھر ابابیلیں اور ہاتھی

Patthar Ababeelen Aur Haathi

وہ لشکراور وہ ہاتھی

آگے بڑھ نہ سکے تھےاس پتھر کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے

جسے چادر میں لپیٹ کر رکھا گیا تھاان پر

آسمان میںاڑتی ہوئی ابابیلوں نے

اپنی چونچوں اور پنجوں سےکنکریوں کی بارش کی تھی

آج پھر ویسا ہیایک لشکر

ہوا میں اڑتے ہوئےہاتھیوں کے ساتھ

بڑھ رہا ہےلیکن

وہ ابابیلیں کہاں ہیںجنہوں نے

آسمان سے کنکریوں کی بارش کی تھیاور اب

وہ پتھرتلاش

روح کیجسم میں

مشترک ہےصدیوں سے

اس پر بھیجانے کیوں کچھ لوگ

قیامت سے ڈر کرپہاڑوں پہ

چڑھ رہے ہیںکیوں نہ ہم

جو اپنے ہی جسموں میں قید ہیںنیچے

اتر کراس قیامت کا

انتظار کریںجو بھی

ابھی نہیں آئی

— غیاث متین

فرہنگ

ابابیلیں — ایک خاص قسم کے چھوٹے پرندے
تلاشِ روح — روح کی جستجو، باطن کی کھوج
قیامت — دنیا کا آخری دن، بڑی ہلاکت یا آفت

تشریح

اس نظم میں شاعر ابرہہ کے لشکر اور ابابیلوں کے قصے کو علامت بنا کر آج کے دور کے حالات پر غور کرتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ جس طرح ہاتھیوں والا لشکر ابابیلوں کی کنکریوں سے ناکام ہوا تھا، آج بھی ویسا ہی لشکر بڑھ رہا ہے مگر وہ ابابیلیں کہیں نظر نہیں آتیں۔ نظم کا لہجہ افسردہ اور سوالیہ ہے۔ آخر میں شاعر کہتا ہے کہ کچھ لوگ قیامت سے ڈر کر پہاڑوں پر چڑھ رہے ہیں، جبکہ وہ خود اپنے ہی جسموں میں قید لوگوں کو نیچے اتر کر اس قیامت کا انتظار کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔