نظم 24 اشعار

صدائے طور

Sada-e-Toor

شہر ویراں کے مکینویہ سنو

تم فقطنقش بہ دیوار رہے

مجھ کو دیکھو کہ میںآئینہ بنا

دیکھ رہا ہوں کب سےبہتے دریاؤں کے سینے پہ

جو ملاح ہیں کشتی میں سوارآگ لینے کو

کئی بار گئے تھے لیکنلوٹ آئے تھے لیے کوئلہ اور راکھ کا ڈھیر

طور سے آئی صداآج حیراں ہوں کہ جب

ان کی وہ کشتی ہوئیگرداب کے ہاتھوں میں اسیر

ڈوبتے ڈوبتےابھرے ہیں وہ قندیل بہ کف

جس کے شعلے کی زباں پر ہے لکھامیں اجالوں کا نقیب

مجھ کو تھامےجو بڑھو گے

تو سنوکل جہاں

دھوپ میں لپٹی تھیشبوں کی رنگت

اور جہاںخواب میں

دیواریں کیا کرتی تھیںباتیں خود سے

وہیںگونجے گی صدا کی خوشبو

قہقہے نور کےبکھریں گے وہیں

آج پھرطور سے آتی ہے صدا

شہر ویراں کوجو گلزار بنانا ہے

تو پھرڈوب جانے دو انہیں

اپنے کاسے میں لیےکوئلہ اور راکھ کا ڈھیر

اور اگر وہ جو کنارے سے لگےکاٹ کر

شعلۂ افزوں کی زباںپھر سے کر لیں گے

اجالوں کو اسیر

— غیاث متین

فرہنگ

نقش بہ دیوار — ساکت و بے عمل، جامد
اجالوں کا نقیب — روشنی کا پیغام دینے والا
گرداب کے ہاتھوں میں اسیر — بھنور میں پھنسا ہوا

تشریح

اس نظم میں شاعر شہر ویراں کے مکینوں سے مخاطب ہے اور انہیں جمود سے نکل کر روشنی کی طرف بڑھنے کی دعوت دیتا ہے۔ طور سے آنے والی صدا کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ اندھیرے کے گرداب میں گھری کشتی کے ملاح آگ لینے گئے تو خالی ہاتھ لوٹے، مگر آخرکار قندیل تھامے ابھرے جس کے شعلے پر اجالوں کا نقیب ہونا لکھا ہے۔ لہجہ امید اور بیداری کا ہے، اور نظم کا پیغام یہ ہے کہ روشنی کا سفر مشکلات سے گزر کر ہی ممکن ہوتا ہے۔