نظم 17 اشعار

ریس

Race

وہاں بھاؤ اچھا ملا تھاکوئی چار چھ لینتھ کی

بات بھی تو نہیں تھیبس آخر میں گردن سے

گردن ہی کا فاصلہ رہ گیا تھاوہ جاکی کہ جس پر

بھروسہ تھا مجھ کواسی نے کہیں

نہیں ایسا ممکن نہیں ہےتو پھر

حسب اور نسبشجرۂ خاندان

سبھی دیکھ ڈالا تھا میں نےوہ رستم کا بیٹا تھا

سہراب ہی تھاوہ جس بنچ میں تھا

وہاں کوئی اس کا مقابل نہیں تھاوہ چیتے کی مانند اڑتا تھا

اور وزن بھیپیٹھ پر

اس کی اتنا نہیں تھاکہ وہ ہار جاتا

ٹرینر بھی ماہر تھا اس کاپھر اس کے وہ سب کارنامے

ادھر اس کی فوٹو نکلنے کو تھیاور ادھر

دل کی رفتارکوئی چار چھ لینتھ کی بات بھی تو نہیں تھی

وہاں صرف گردن سے گردن ہی کا فاصلہ رہ گیا تھاچلو مان لیتے ہیں

پھر آج اپنے ستارے ہی اچھے نہیں تھےچلو آٹو رکشا سے چلتے ہیں سرکل

نہیں یاراب اتنے پیسے کہاں ہیں

— غیاث متین

فرہنگ

شجرۂ خاندان — نسب نامہ، خاندان کی نسلی فہرست
جاکی — گھڑ سوار، گھوڑ دوڑ میں گھوڑا دوڑانے والا
فوٹو نکلنے — دوڑ کے اختتام پر تصویر کے ذریعے فیصلہ ہونا

تشریح

یہ نظم ایک گھوڑ دوڑ کے منظر کے گرد گھومتی ہے جہاں پسندیدہ گھوڑا آخری لمحوں میں صرف گردن کے فاصلے سے ہار جاتا ہے۔ شاعر نے ہار کے کرب کو روزمرہ کی بول چال میں بیان کیا ہے، اور جیت کی امید کو ایک ہی جھٹکے میں بکھرتا دکھایا ہے۔ آخری بند میں تلخ طنز ابھرتا ہے کہ ستارے خراب تھے اور جیب میں اتنے پیسے بھی نہیں کہ آٹو رکشا میں سفر کیا جا سکے۔ لہجہ طنزیہ، بے بسی سے بھرا ہوا اور حقیقت پسندانہ ہے۔