نظم 25 اشعار

سفر ہے شرط

Safar Hai Shart

وہ کون تھےسحاب تھے کتاب تھے

مرے ہر اک سوال کاجواب تھے

کہ خواب تھےوہ کون تھے

ستارے تھےکہ آسماں سے روشنی لئے ہوئے

زمیں پہ آ گئے تھےمیرے واسطے

وہ کون تھےوہ ہم قلم وہ ہم زباں

وہ ہم یقیں وہ ہم گماںوہ ہم خیال و ہم بیاں

وہ یوں ملےکہ جیسے حافظے سے یاد

جیسے تشنہ مٹیوں سے بارشیںکہ جیسے شام کو پرند

گھونسلوں سے جا ملیںکہ جیسے ریگ زار کو

اماں ملے حیات کیکہ جیسے میری ذات کو

اذاں ملی ہو ذات کیوہ یوں ملے

تو اے زمین و آسماں کے نورمیرے مدعا

میں خواب دیکھتا ہوںڈھونڈھتا بھی ہوں بشارتیں

انہیں بھیخواب دیکھنے

نظر ملےیقین تراشنے گماں سے بھاگنے

ہنر ملے سفر ملےوہ ظلم ہو کہ خوف ہو

وہ زخم ہو کہ چوٹ ہوعذاب یا عتاب ہو

انہیں بچائے رکھتو اے مرے خدا

میں جب ملوں تو یوں ملوںوہ جب ملیں تو یوں ملیں

کہ جیسے صبح شام سےکوئی خود اپنے نام سے

کہ جیسے دھوپ چھاؤں سےغریب شہر گاؤں سے

کہ جیسے لب دعاؤں سےوہ یوں ملیں

میں یوں ملوںمرے خدا

ہے یہ دعایہی دعا

— غیاث متین

فرہنگ

ہم گماں — ایک ہی خیال یا گمان رکھنے والا
تشنہ مٹیوں — پیاسی مٹی
ریگ زار — ریت کا میدان، صحرا

تشریح

اس نظم میں شاعر ایسے ہم خیال، ہم زبان اور ہم یقین ساتھیوں کے ملنے کی خوشی اور ان سے ملاقات کی تمنا بیان کرتا ہے۔ وہ ان کے ملنے کو پیاسی زمین پر بارش، شام کو گھونسلوں کو لوٹتے پرندوں اور ریگ زار کو اماں ملنے سے تشبیہ دیتا ہے۔ آخر میں شاعر خدا سے دعا کرتا ہے کہ اسے اور اس کے ساتھیوں کو ظلم، خوف اور عذاب سے محفوظ رکھے اور ایسی ہی محبت بھری ملاقات نصیب ہو، اور یہی اس نظم کا مرکزی خیال ہے۔