نظم 14 اشعار

زخمی سڑک

Zakhmi Sarak

مری آنکھیںاٹی ہیں گرد سے پھر بھی

میں سب کچھ دیکھ سکتی ہوںزمیں پر

گاؤں نےجب روپ دھارا

شہر کاتب سے

سحر کی آنکھ کھلتے ہیاسے پھر نیند آنے تک

ہزاروں نقش پا بنتے بگڑتے ہیںکئی مانوس ہیں ان میں

کئی ہیں اجنبی لیکنسبھی یہ چاہتے ہیں

یاد رہ جائیں زمانے کوسحر کی آنکھ کھلتے ہی

اسے پھر نیند آنے تکنہ جانے کتنے رکشے سائکلیں موٹر

مجھے یوں روند کرآگے بڑھتے ہیں

کہ جیسے میں نے اپنا جسمان کو بیچ ڈالا ہے

میں راہوں کامقدر ہوں

ستم دیکھومرے سینے پہ پھوڑے پھنسیاں اب بھی

گڑھوں کی شکل میںپھیلی ہوئی ہیں

— غیاث متین

فرہنگ

نقش پا — قدموں کے نشان
روپ دھارا — شکل اختیار کی
مانوس — جانے پہچانے، شناسا

تشریح

اس نظم میں سڑک خود بول رہی ہے اور اپنی زخمی حالت بیان کرتی ہے۔ گاؤں کے شہر بننے کے بعد سے قدموں کے ہزاروں نشان بنتے اور مٹتے ہیں، اور رکشے، سائیکلیں اور موٹریں اسے روندتی ہوئی گزر جاتی ہیں، گویا اس کا جسم بیچ دیا گیا ہو۔

شاعر کا لہجہ شکوہ اور دکھ بھرا ہے۔ آخری حصے میں سڑک کے سینے پر پھوڑوں اور گڑھوں کی صورت میں پھیلے ہوئے زخم اس بے حسی کی تصویر پیش کرتے ہیں جس کا شکار شہری ترقی کی یہ راہ ہے۔