غزل 6 اشعار

دیے بھی ہوں تو پجاری سورج کے سانس کیا لیں گے تیرگی میں

Diye bhi hoon to pujari suraj ke sans kya lein ge teergi mein

دیے بھی ہوں تو پجاری سورج کے سانس کیا لیں گے تیرگی میںکہو پتنگوں سے رقص کر لیں چراغ کی دھیمی روشنی میں

معاف اے ناز رہنمائی پہنچ کے منزل پہ بھی نہ پائیوہ لذت خواب جو میسر ہوئی سر راہ خستگی میں

وفا کو تھوڑی سی بے نیازی کم التفاتی نے تیری دے دیاب اور کیا چاہئے خودی کو تری محبت کی بے خودی میں

چھپی نہ جب خاک آستاں سے چھپے گی کیا چشم نکتہ داں سےوہ اک شکن جو ذرا سی ابھری جبین مجبور بندگی سے

ادھر اندھیرے کی لعنتیں ہیں ادھر اجالے کی زحمتیں ہیںترے مسافر لگائیں بستر کہاں پہ صحرائے زندگی میں

جمیلؔ ہم اٹھ کے گر پڑے اور گزر گیا کارواں ہماراغبار کی بات تک نہ پوچھی مسافروں نے روا روی میں

— جمیل مظہری

فرہنگ

تیرگی — اندھیرا، تاریکی
خستگی — تھکاوٹ، شکستگی
کم التفاتی — توجہ نہ دینا، بے رخی

تشریح

اس غزل میں شاعر نے روشنی، تیرگی اور منزل کی طلب کو علامتوں کے ذریعے بیان کیا ہے۔ کلام کا مرکزی خیال یہ ہے کہ محبت، وفا اور رہنمائی کی راہ میں انسان کو اندھیروں، محرومیوں اور بے نیازی کا سامنا ہے۔ شاعر کا لہجہ ملال آمیز اور تلخ ہے، جیسا کہ آخری شعر میں گزرے ہوئے کارواں کے ساتھ چھوٹ جانے کا احساس نمایاں ہے۔ مطلع میں سورج کے پجاریوں کا تیرگی میں سانس لینا مشکل ہونے کا مضمون خاص طور پر قابلِ توجہ ہے۔

بعض اشعار کا مفہوم مبہم ہے، اس لیے ان پر حتمی رائے دینا ممکن نہیں۔