غزل 5 اشعار

مری بندگی تجھے دے سکے گی بجائے معنی و لفظ کیا

Meri bandagi tujhe de sake gi bajaye maani-o-lafz kya

مری بندگی تجھے دے سکے گی بجائے معنی و لفظ کیاہے مرے شعور کی جھولیوں میں سوائے معنی و لفظ کیا

جو نظر کا بوجھ نہ سہہ سکیں وہ زباں کا بوجھ سہیں گی کیاسبک و لطیف اشارتوں پہ جفائے معنی و لفظ کیا

مجھے ڈر ہے اے سخن آفریں یہ لباس ان پہ گراں نہ ہوجو حقیقتیں نہ پہن سکیں وہ قبائے معنی و لفظ کیا

نہ وہ شمس میں نہ قمر میں ہے وہ حجاب فکر و نظر میں ہےجو حجاب فکر و نظر اٹھا تو غذائے معنی و لفظ کیا

مری روح اگرچہ ہے گرسنہ مرا شوق اگرچہ ہے جاں بلبمگر اے جمیلؔ غزل سرا یہ ردائے معنی و لفظ کیا

— جمیل مظہری

فرہنگ

جفائے معنی — معنی کا ظلم یا بوجھ
حجاب فکر و نظر — سوچ اور نگاہ کا پردہ

تشریح

اس غزل میں شاعر یہ سوال اٹھاتا ہے کہ معنی اور لفظ انسانی بندگی اور باطنی تجربے کو پوری طرح بیان کرنے کے قابل ہیں یا نہیں۔ اس کا لہجہ فلسفیانہ اور سوالیہ ہے، جس میں الفاظ کی محدودیت کا احساس نمایاں ہے۔

مثلاً شاعر کہتا ہے کہ جو حقیقتیں لباس میں نہ سما سکیں، ان کے لیے معنی اور لفظ کی قبا کیا کام آئے گی۔ آخری شعر میں وہ کہتا ہے کہ اگرچہ روح پیاسی اور شوق بے تاب ہے، پھر بھی غزل کا یہ ردا معنی و لفظ سے آگے کی بات کا اظہار نہیں کر پاتا۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں