غزل 7 اشعار

میرا جذبہ کہ جو خود فہم ہے خود کام نہیں

Mera jazba ke jo khud fahm hai khud kaam nahin

میرا جذبہ کہ جو خود فہم ہے خود کام نہیںپختہ مغزان جنوں کی ہوس خام نہیں

صاف کہتا ہوں کنایہ نہیں الہام نہیںکیا ہو آرام سے دنیا تجھے آرام نہیں

تھک گئے کیا مہ و انجم کے شکاری تیرے ہاتھآج کیوں ایک ستارہ بھی تہہ دام نہیں

تیرگی وقت کی سمٹی ہوئی اک خال میں ہےذہن اک حال میں ہے صبح نہیں شام نہیں

دن جوانی کا ڈھلا یعنی ہوئی شام مگرتم وہ سورج ہو کہ جس پر اثر شام نہیں

کیا کرے قیس کہ ہے دھوپ ہی صحرا کی پسندسایۂ گیسوئے لیلیٰ میں بھی آرام نہیں

مظہریؔ معتکف جرۂ انکار تو ہےمظہریؔ بے خبر کلفت ایام نہیں

— جمیل مظہری

فرہنگ

پختہ مغزان جنوں — جنون میں پختہ اور سنجیدہ لوگ
مہ و انجم — چاند اور ستارے
تہہ دام — جال میں پھنسا ہوا

تشریح

اس غزل میں شاعر اپنے جذبے کی پختگی اور ثابت قدمی کا اظہار کرتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ اس کا جنون محض ہوس یا خام خیالی نہیں بلکہ سوچ سمجھ کر اختیار کیا گیا راستہ ہے۔ غزل کا لہجہ پرعزم اور خود اعتمادی سے بھرا ہوا ہے، اور شاعر دنیا کی آسائش اور مشکلات دونوں کو خاطر میں نہیں لاتا۔ مثلاً قیس کے حوالے سے وہ کہتا ہے کہ اسے صحرا کی دھوپ ہی پسند ہے اور لیلیٰ کی زلفوں کا سایہ بھی اسے آرام نہیں دیتا۔

آخری شعر میں شاعر خود کو انکار کے حجرے میں گوشہ نشین بتاتا ہے اور ایام کی تکلیف سے بے خبر نہ ہونے کا اعلان کرتا ہے۔