غزل 6 اشعار

کوئی سوال خدا و صنم نہیں اے دوست

Koi sawal khuda-o-sanam nahin ae dost

کوئی سوال خدا و صنم نہیں اے دوستمیں کیا کروں مری گردن میں خم نہیں اے دوست

ہمیں یہی ہے مناسب کہ ایک سو ہو لیںجگہ میان وجود و عدم نہیں اے دوست

خوشامدوں سے نکلتا نہیں ہے کام یہاںمعاملہ ہے خدا سے صنم نہیں اے دوست

اگرچہ سرد اندھیرے ہیں باعث تکلیفمگر یہ گرم اجالے بھی کم نہیں اے دوست

عجب مزاج ہے ان مے کدہ نشینوں کاکہ قدر جام تو ہے قدر جم نہیں اے دوست

کھلا ہے اور کھلے گا جمیلؔ سب کے لیےیہ مے کدہ ہے کنشت و حرم نہیں اے دوست

— جمیل مظہری

فرہنگ

کنشت و حرم — کلیسا اور کعبہ، یعنی مختلف عبادت گاہیں
میان وجود و عدم — زندگی اور موت کے درمیان
مے کدہ نشینوں — شراب خانے میں بیٹھنے والے، رندان

تشریح

اس غزل میں شاعر دوست سے مخاطب ہو کر خدا، بت، زندگی اور موت کے مسائل پر غور کرتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ یہاں کام خوشامد سے نہیں بنتا بلکہ معاملہ خدا سے ہے، اور زندگی کے سرد اندھیرے تکلیف دیتے ہیں مگر روشنی کے گرم اجالے بھی کم نہیں۔ لہجہ سوال اٹھانے اور پھر امید دلانے کا ہے۔ آخری شعر میں شاعر کہتا ہے کہ یہ مے کدہ کعبہ و کلیسا نہیں بلکہ سب کے لیے کھلا ہے، یعنی اس میں مذہبی تفریق کی گنجائش نہیں۔