غزل 5 اشعار

جمیلؔ کو گمرہی مبارک کہ اب تو سامان بھی وہی ہے

Jameel ko gumrahi mubarak ke ab to saman bhi wohi hai

جمیلؔ کو گمرہی مبارک کہ اب تو سامان بھی وہی ہےجو دل کی وحشت کا تھا تقاضہ خرد کا میلان بھی وہی ہے

خودی محبت کے فلسفے میں ہے اس کے جذبوں کی موت لیکنکچھ اور دل میں اتر کے دیکھو تو عشق کی جان بھی وہی ہے

بنی تھی ہمدرد عشق کی جب تو عقل کو یہ بھی دیکھنا تھاکہ جس کو وو فائدہ سمجھتی ہے اس کا نقصان بھی وہی ہے

ہماری میزان آگہی میں یقین کیا ہے گماں کی شدتجو شک کی آغوش میں پلا ہو اصولاً ایمان بھی وہی ہے

جمیلؔ کیسی خدا پرستی وہی گھٹی خواہشوں کی مستیڈبوئی جس نے ہماری کشتی تمہارا طوفان بھی وہی ہے

— جمیل مظہری

فرہنگ

گمرہی — گمراہی، راہ سے بھٹک جانا
وحشت — جنون، دیوانگی کی کیفیت
میزان آگہی — علم و شعور کا پیمانہ

تشریح

اس غزل میں شاعر عقل اور جذبے، یقین اور شک کے باہمی تعلق پر غور کرتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ جو راستہ دل کی وحشت اور جنون کا تقاضا تھا، عقل کا میلان بھی اسی طرف ہے، یعنی عقل اور جنون ایک ہی سامان کے دو رخ ہیں۔ شاعر کا لہجہ فکری اور سوالیہ ہے، جو عقل پرستی کے دعووں پر طنز کرتا ہے۔ ایک نمایاں شعر میں وہ کہتا ہے کہ جو شک کی آغوش میں پلا ہو وہی اصولاً ایمان ہے، یعنی یقین کی بنیاد گمان اور شک میں ہے۔