غزل 5 اشعار

ہے دل میں احساس درد اب تک اگرچہ دیوانہ ہو گیا ہوں

Hai dil mein ehsas-e-dard ab tak agarcha deewana ho gaya hoon

ہے دل میں احساس درد اب تک اگرچہ دیوانہ ہو گیا ہوںجہاں خودی ہے نہ بے خودی ہے اک ایسی دنیا میں کھو گیا ہوں

ہوا موافق بھی ہو عزیزو تو اس کنارے سے دور رہنامیں بارہا آ کے اس کنارے پہ اپنی کشتی ڈبو گیا ہوں

یہی تو انجام جستجو ہے کہ ٹھوکریں کھا کے بت کدوں کیجبین رسوا کو رکھ کے اپنی حرم کی چوکھٹ پہ سو گیا ہوں

یہ ناز پروردگان فطرت مری اسیری کو خاک سمجھیںملا ہے کچھ اختیار جب سے میں اور مجبور ہو گیا ہوں

جو قافلہ اس طرف سے گزرے وہ ایک ٹھوکر مجھے لگا دےجمیلؔ میں بیچ راستے میں اسی بھروسے پہ سو گیا ہوں

— جمیل مظہری

فرہنگ

جبین رسوا — بدنام پیشانی
ناز پروردگانِ فطرت — فطرت کے نازوں سے پلے ہوئے لوگ
انجامِ جستجو — تلاش کا نتیجہ

تشریح

اس غزل میں شاعر دردِ محبت اور جستجو کی ناکامی کے احساس کو بیان کرتا ہے۔ وہ خود کو ایسی دنیا میں گم پاتا ہے جہاں نہ ہوش ہے نہ بے خودی، اور وہ بار بار اپنی کشتی ڈبونے کا ذکر کرتا ہے۔ مقطع میں لہجہ عاجزی اور بے بسی کا ہے، جس میں شاعر راستے میں سو جانے کو بھی کسی کی ٹھوکر کے بھروسے پر قبول کرتا ہے۔ بت کدوں کی ٹھوکروں کے بعد حرم کی چوکھٹ پر سو جانا شاعر کی سرگردانی اور آخری پناہ کی تلاش کو ظاہر کرتا ہے۔