6 اشعار

دست منعم مری محنت کا خریدار سہی

Dast-e-mun'im meri mehnat ka khareedar sahi

دست منعم مری محنت کا خریدار سہی

«دست منعم مری محنت کا خریدار سہی» مجروح سلطانپوری کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

دست منعم مری محنت کا خریدار سہیکوئی دن اور میں رسوا سر بازار سہی

پھر بھی کہلاؤں گا آوارۂ گیسوئے بہارمیں ترا دام خزاں لاکھ گرفتار سہی

جست کرتا ہوں تو لڑ جاتی ہے منزل سے نظرحائل راہ کوئی اور بھی دیوار سہی

غیرت سنگ ہے ساقی یہ گلوئے تشنہتیرے پیمانے میں جو موج ہے تلوار سہی

میں نے دیکھی دیکھی اسی میں غم دوراں کی جھلکبے خبر رنگ جہاں سے نگہ یار سہی

ان سے بچھڑے ہوئے مجروحؔ زمانہ گزرااب بھی ہونٹوں میں وہی گرمئ رخسار سہی

— مجروح سلطانپوری