5 اشعار

سکھائیں دست طلب کو ادائے بیباکی (ردیف .. ن)

Sikhayein dast-e-talab ko ada-e-bebaaki (radeef .. n)

سکھائیں دست طلب کو ادائے بیباکی (ردیف .. ن)

«سکھائیں دست طلب کو ادائے بیباکی (ردیف .. ن)» مجروح سلطانپوری کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

سکھائیں دست طلب کو ادائے بیباکیپیام زیرلبی کو صلائے عام کریں

غلام رہ چکے توڑیں یہ بند رسوائیکچھ اپنے بازوئے محنت کا احترام کریں

زمیں کو مل کے سنواریں مثال روئے نگاررخ نگار سے روشن چراغ بام کریں

پھر اٹھ کے گرم کریں کاروبار زلف و جنوںپھر اپنے ساتھ اسے بھی اسیر دام کریں

مری نگاہ میں ہے ارض ماسکو مجروحؔوہ سرزمیں کہ ستارے جسے سلام کریں

— مجروح سلطانپوری