6 اشعار

مجھ سے کہا جبریل جنوں نے یہ بھی وحیٔ الٰہی ہے

Mujh se kaha Jibreel-e-junoon ne ye bhi wahi-e-ilahi hai

مجھ سے کہا جبریل جنوں نے یہ بھی وحیٔ الٰہی ہے

«مجھ سے کہا جبریل جنوں نے یہ بھی وحیٔ الٰہی ہے» مجروح سلطانپوری کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 56 سیکنڈ ہے۔

مجھ سے کہا جبریل جنوں نے یہ بھی وحیٔ الٰہی ہےمذہب تو بس مذہب دل ہے باقی سب گمراہی ہے

وہ جو ہوئے فردوس بدر تقصیر تھی وہ آدم کی مگرمیرا عذاب در بدری میری نا کردہ گناہی ہے

سنگ تو کوئی بڑھ کے اٹھاؤ شاخ ثمر کچھ دور نہیںجس کو بلندی سمجھے ہو ان ہاتھوں کی کوتاہی ہے

پھر کوئی منظر پھر وہی گردش کیا کیجے اے کوئے نگارمیرے لئے زنجیر گلو میری آوارہ نگاہی ہے

بہر خدا خاموش رہو بس دیکھتے جاؤ اہل نظرکیا لغزیدہ قدم ہیں اس کے کیا دزدیدہ نگاہی ہے

دید کے قابل ہے تو سہی مجروحؔ تری مستانہ رویگرد ہوا ہے رخت سفر رستے کا شجر ہمراہی ہے

— مجروح سلطانپوری