7 اشعار

گرم فریاد رکھا شکل نہالی نے مجھے

Garm faryaad rakkha shikl-e-nihali ne mujhe

گرم فریاد رکھا شکل نہالی نے مجھے

«گرم فریاد رکھا شکل نہالی نے مجھے» مرزا غالب کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 58 سیکنڈ ہے۔

گرم فریاد رکھا شکل نہالی نے مجھےتب اماں ہجر میں دی برد لیالی نے مجھے

نسیہ و نقد دو عالم کی حقیقت معلوملے لیا مجھ سے مری ہمت عالی نے مجھے

کثرت آرائی وحدت ہے پرستاری وہمکر دیا کافر ان اصنام خیالی نے مجھے

ہوس گل کے تصور میں بھی کھٹکا نہ رہاعجب آرام دیا بے پر و بالی نے مجھے

زندگی میں بھی رہا ذوق فنا کا مارانشہ بخشا غضب اس ساغر خالی نے مجھے

بسکہ تھی فصل خزان چمنستان سخنرنگ شہرت نہ دیا تازہ خیالی نے مجھے

جلوۂ خور سے فنا ہوتی ہے شبنم غالبؔکھو دیا سطوت اسماۓ جلالی نے مجھے

— مرزا غالب