7 اشعار

درد ہو دل میں تو دعا کیجے

درد ہو دل میں تو دعا کیجے

درد ہو دل میں تو دعا کیجے

«درد ہو دل میں تو دعا کیجے» مرزا غالب کا کلام ہے، جسے وسیم بخاری نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے (مراز غالب)» میں 2 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

درد ہو دل میں تو دوا کیجےدل ہی جب درد ہو تو کیا کیجے

ہم کو فریاد کرنی آتی ہےآپ سنتے نہیں تو کیا کیجے

ان بتوں کو خدا سے کیا مطلبتوبہ توبہ، خدا خدا کیجے

رنج اٹھانے سے بھی خوشی ہوگیپہلے دل درد آشنا کیجے

عرضِ شوخی، نشاطِ عالم ہےحسن کو اور خود نما کیجے

دشمنی ہو چکی بہ قدرِ وفااب حقِ دوستی ادا کیجے

موت آتی نہیں کہیں غالبکب تک افسوس زیست کا کیجے

— مرزا غالب

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں