6 اشعار

اب تو وہ مائل جفا بھی نہیں

Ab to woh maa'il-e-jafa bhi nahin

اب تو وہ مائل جفا بھی نہیںدل مرا ان کو بھولتا بھی نہیں

نگۂ ناز کہہ گئی سب کچھاور کہنے کو کچھ کہا بھی نہیں

کون لائے گا تاب لطف و کرمدل تو شائستۂ جفا بھی نہیں

یاد تو تیری خیر کیا کرتےبھول ہی جاتے یہ ہوا بھی نہیں

جانے کیوں جی رہے ہیں اہل وفاآسرا سا کچھ آسرا بھی نہیں

یوں تو پیتا نہیں کبھی ناشادؔتم پلاؤ تو پارسا بھی نہیں

— ناشاد کانپوری

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں