7 اشعار

ترے کرم سے خدائی میں یوں تو کیا نہ ملا

Tere karam se khudaai mein yun to kya na mila

ترے کرم سے خدائی میں یوں تو کیا نہ ملا

«ترے کرم سے خدائی میں یوں تو کیا نہ ملا» ن م راشد کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

ترے کرم سے خدائی میں یوں تو کیا نہ ملامگر جو تو نہ ملا زیست کا مزا نہ ملا

حیات شوق کی یہ گرمیاں کہاں ہوتیںخدا کا شکر ہمیں نالۂ رسا نہ ملا

ازل سے فطرت آزاد ہی تھی آوارہیہ کیوں کہیں کہ ہمیں کوئی رہنما نہ ملا

یہ کائنات کسی کا غبار راہ سہیدلیل راہ جو بنتا وہ نقش پا نہ ملا

یہ دل شہید فریب نگاہ ہو نہ سکاوہ لاکھ ہم سے بہ انداز محرمانہ ملا

کنار موج میں مرنا تو ہم کو آتا ہےنشان ساحل الفت ملا ملا نہ ملا

تری تلاش ہی تھی مایۂ بقائے وجودبلا سے ہم کو سر منزل بقا نہ ملا

— ن م راشد