7 اشعار

آدمی ہے وہ کہ جو جُھکتا ہے رب کے سامنے

Aadmi hai woh ke jo jhukta hai Rabb ke saamne

آدمی ہے وہ کہ جو جُھکتا ہے رب کے سامنے

«آدمی ہے وہ کہ جو جُھکتا ہے رب کے سامنے» راشد ڈوگر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 2 سیکنڈ ہے۔

آدمی ہے وہ کہ جو جُھکتا ہے رب کے سامنےجانور ہے جو کہ جُھکتا ہے غضب کے سامنے

آدمی کا مرتبہ ہے، فضلِ رب سے، سامنےجھک گئے سارے فرشتے، ساتھ ادب کے، سامنے

سوچ لو اک بار پھر سے، غور کر لو میری جاںاعترافِ جرمِ عشق اور وہ بھی سب کے سامنے؟

فاصلے سے گفتگو ہم کو گوارا اب نہیںجو بھی کہنا ہے کہو، لیکن، ہاں اب کے سامنے

چھوڑنے کو چھوڑ دیں تم کو بھی پَل سے پیشترہم کہ ہیں مجبور، خود اپنی طلب کے سامنے

کون دیکھے آج، کل کے باپ دادا کون تھے؟حال کا ہے مال عالی، ہر نسب کے سامنے

زندگی نے مار ڈالا، موت سے پہلے ہمیںپیش ہیں صدیوں سے، ہم اپنی عقب کے سامنے

— راشد ڈوگر