7 اشعار

مرے سوال پہ لہجہ بدل لیا اس نے

Mere sawaal pe lehja badal liya us ne

مرے سوال پہ لہجہ بدل لیا اس نے

«مرے سوال پہ لہجہ بدل لیا اس نے» راشد ڈوگر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

مرے سوال پہ لہجہ بدل لیا اس نےسفر کے درمیاں رستہ بدل لیا اس نے

کہا نہیں تھا کہ اک دن بدل کے چھوڑے گا؟بدل کے چھوڑ دیا، جا بدل لیا اس نے

وہ دشمنی کی جگہ، دوستی سے مارے گابہ احتیاط! کہ جُبَّہ بدل لیا اس نے

یاں ایک یہ ہے کہ اب تک وہیں پہ ٹھہرا ہےواں ایک وہ ہے کہ کیا کیا بدل لیا اس نے

عجیب بات نہیں اس نے دوست بدلے ہیںغضب تو یہ ہے کہ ہم سا بدل لیا اس نے

کسی کے پاس کسی دل پہ اختیار نہیںکبھی سُنا ہے کہ چاہا بدل لیا اس نے؟

عدو جو سامنے تھا، اب صفوں کے اندر ہےشکست دیکھ کے، فتنہ بدل لیا اس نے

— راشد ڈوگر