7 اشعار

بھری محفل میں تنہا کر دیا ہے

Bhari mehfil mein tanha kar diya hai

بھری محفل میں تنہا کر دیا ہے

«بھری محفل میں تنہا کر دیا ہے» راشد ڈوگر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 58 سیکنڈ ہے۔

بھری محفل میں تنہا کر دیا ہےتخیل نے تماشا کر دیا ہے

ترے ہونے کا میٹھا میٹھا موسماک ان ہونی نے کڑوا کر دیا ہے

یکایک آگہی کے حادثے نےکسی بچپن کو بوڑھا کر دیا ہے

مرے سب آنسووں کا کھارا پانیتری بخشش نے میٹھا کر دیا ہے

کئی ذرے جو سورج ہوگئے ہیںسمندر تھا جو صحرا کر دیا ہے

نگاہیں بولتی ہیں خامشی سےنظر نے حشر برپا کر دیا ہے

نگاہِ ناز سے بھر دے لبا لبکہ دل کا شیشہ پیاسا کر دیا ہے

— راشد ڈوگر