6 اشعار

جھونکے ہو تم تو دل کے بھی آنگن سے ہو چلو

Jhonke ho tum to dil ke bhi aangan se ho chalo

جھونکے ہو تم تو دل کے بھی آنگن سے ہو چلو

«جھونکے ہو تم تو دل کے بھی آنگن سے ہو چلو» راشد ڈوگر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 56 سیکنڈ ہے۔

جھونکے ہو تم تو دل کے بھی آنگن سے ہو چلوآنسو کی طرح آنکھوں سے، دامن سے ہو چلو

حرف و سخن مرا ہے مرے دل کا آئینہلفظوں کو پڑھ کے درد کے درپن سے ہو چلو

آساں نہیں ہجوم میں تنہائی کا سفرچلتے چلو کہ خار کے گلشن سے ہو چلو

پہنچو گے یوں نہ یار کے دامن تلک کبھیچلتے ہو اُس کے گھر کو تو تن من سے ہو چلو

میرے جنوں کا بوجھ اٹھا پاؤ گے نہ تممجھ سے ملے بغیر ہی خِرمن سے ہو چلو

جاتے ہو مجھ سے دُور تو رہ جاؤ بن کے یادآتے ہو میرے پاس تو دھڑکن سے ہو چلو

— راشد ڈوگر