7 اشعار

خوشبُو‬⁩

Khushboo

خوشبُو‬⁩

«خوشبُو‬⁩» راشد ڈوگر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔

‏تُحفہ مجھ کو ملا ہے ⁧‫خوشبُو‬⁩ کا‏ہاتھ آیا چراغ جادُو کا

‏جس کو چھوتے ہی روشنی سی ہو‏جیسے شیشے میں چاندنی سی ہو

‏دینے والے کا پیار ہو جیسے‏اک مسلسل خمار ہو جیسے

‏جو خیالوں کو برق رو کر دے‏اور صدیوں کو سامنے دھر دے

‏کوئی خوشبو جو سونگھتا ہُوں میں‏ہو کے بے خود ، یہ سوچتا ہُوں میں

‏ایک خوشبو تھی بند کُرتے میں‏روشنی لوٹ آئی لمحے میں

‏کوئی تو پھول سا سراپا ہے‏عطر جس کا جہاں میں پھیلا ہے

— راشد ڈوگر