14 اشعار

محبت

Mohabbat

محبت

«محبت» راشد ڈوگر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 27 سیکنڈ ہے۔

‏سلسلہ محبت کا‏آرزو سے قائم ہے

‏رابطہ محبت کی‏اک دلیل ہوتا ہے

‏ پھر یہ رابطہ چاہے‏گفتگو کا نہ بھی ہو

‏ہاں مگر تخیل میں‏ خوب ہوتا رہتا ہے

‏جب تلک محبت ہے‏ یاد زندہ رہتی ہے

‏جب تلک تصور ہے‏پریت بڑھتی رہتی ہے

‏خیال سے جو اوجھل ہو‏ ختم وہ محبت ہے

‏یہ بھی اک حقیقت ہے‏عاشقی کو دنیا میں

‏عیب جانا جاتا ہے‏ اس لئے تو اکثر ہی

‏پیار چاہے ہو بھی تو‏ صاف مُکر جاتے ہیں

‏مان جانے والوں کو‏ لوگ چھوڑ دیتے ہیں

‏پیار کرنے والوں کو‏توڑ پھوڑ دیتے ہیں

‏مجھ سے گر جو پوچھو تو‏ پیار ایک ہوّا ہے

‏ہاتھ جو نہیں آتا‏ روپ جو بدلتا ہے

— راشد ڈوگر