7 اشعار

مصور و تصویر

Musawwir o Tasveer

مصور و تصویر

«مصور و تصویر» راشد ڈوگر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ ہے۔

‏بادلوں سے پرے ایک تصویر ہے‏اُن خدوخال کی دل پہ تحریر ہے

‏جو سراپائے ناز و ادا، دوستو‏جو تَنَزُّل سے نا آشنا، دوستو

‏جس کی آنکھوں میں خوابوں کے رنگیں دیے‏جس کے ہونٹوں کو چھو کر ہنسی بھی ہنسے

‏جس کی زلفوں کی لہروں میں دل غوطہ زن‏جس کی روشن جبیں، جیسے کوئی کرن

‏یہ جو تصویر ہے، گویا تقدیر ہے‏سارے رنج و الم کی یہ اکسیر ہے

‏جو نگاہوں کا رزق اور دل کا سُکوں‏جو فنونِ لطیفہ کا سارا فُسُوں

‏ایسی تصویر کا ہے مُصَوَّر کوئی‏ہے تَصَوُّر، مُصَوَّر کے ہَم سَر کوئی ؟

— راشد ڈوگر