13 اشعار

رباعیات

Rubaiyat

رباعیات

«رباعیات» راشد ڈوگر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 43 سیکنڈ ہے۔

‏باطل ہے مقابل؟ رہے بسمِ اللّٰہحق قائم و دائم ہے، بِاِذْنِ اللّٰہ

‏ ہے خوف کسی کا نہ کوئی حُزن و ملاللا حَوْلَ وَلا قوُّۃَ اِلّا اللّٰہ

----------------‏کل ایک ستارہ تھا کہ جُھلسا دیکھا

‏ اور ایک سمندر تھا کہ ڈُوبا دیکھاکل ایک کہانی تھی کہ مِٹتی دیکھی

اور ایک تماشا تھا کہ تنہا دیکھا----------------

‏وہ شاملِ محفل تو ہے، لیکن چپ ہےکچھ کہنے پہ مائل تو ہے، لیکن چپ ہے

کیا کیجیے اب ایسی مسیحائی کا؟وہ واقفِ مشکل تو ہے ، لیکن چپ ہے

-------------گمان و یقیں

اکثر ہی یہ سوچوں میں کہِیں ہوں کہ نہیںمیں اور کہِیں ہُوں کہ یہِیں ہُوں، کہ نہیں

اس بات کا تو مجھ کو یقیں ہے، کہ تُو ہےاس بات کا ادراک نہیں، ہُوں کہ نہیں

--------------حسرتِ دل کہ ملیں حضرتِ دِل

اُس دل میں کئی راز نہاں رہتے ہیںسُنتے ہیں کہ "وہ" خود بھی وہاں رہتے ہیں

تسلیم ہمیں ساری یہ باتیں، لیکنیہ حضرتِ دل جانے کہاں رہتے ہیں؟

— راشد ڈوگر