8 اشعار

‏یہ کس نے میرے خیال باندھے؟ کمال باندھے!

Yeh kis ne mere khayal baandhe? Kamaal baandhe!

‏یہ کس نے میرے خیال باندھے؟ کمال باندھے!

«‏یہ کس نے میرے خیال باندھے؟ کمال باندھے!» راشد ڈوگر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 20 سیکنڈ ہے۔

‏یہ کس نے میرے خیال باندھے؟ کمال باندھے!‏جھکی نگاہیں تو بال باندھے، کمال باندھے !

‏یہ کون سانسوں میں گُھل رہا ہے گلاب جیسے؟‏یہ کون ⁧‫خوشبو‬⁩ کے جال باندھے؟ کمال باندھے !

‏یہ کون خوں سا رواں دواں ہے رگوں میں میری؟‏یہ کس نے ماضی و حال باندھے، کمال باندھے!

‏یہ کس کے ہوتے وجودِ ہستی یوں تیرتا ہے؟‏یہ کون دریا کی چال باندھے؟ کمال باندھے!

‏یہ کس کے دم سے جُنوں کا پہرہ دلیل پر ہے؟‏یہ کون سارے سوال باندھے؟ کمال باندھے!

‏یہ کس نے بےخوف یوں کیا ہے اجل سے مجھ کو؟‏یہ کون رستے میں ڈھال باندھے؟ کمال باندھے!

‏یہ کس سے ہو کے جدا میں روتا ہوں یوں ازل سے؟‏کہ مجھ کو رکھے ملال باندھے، کمال باندھے!

‏میں جانتا ہوں کہ کس کے کارن میں تڑپوں ہر دم!‏کہ دل کی دھڑکن دھمال باندھے، کمال باندھے!

— راشد ڈوگر