7 اشعار

ضبط کا راز جانتا ہوں میں

Zabt ka raaz jaanta hoon main

ضبط کا راز جانتا ہوں میں

«ضبط کا راز جانتا ہوں میں» راشد ڈوگر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

ضبط کا راز جانتا ہوں میںاور پھر دوست آشنا ہوں میں

ساری بحروں میں شعر کہتا ہوںاپنے لفظوں کو تولتا ہوں میں

اس کی بے اعتنائی قائم ہےٹوٹ کر ریت ہو چلا ہوں میں

اپنی ہستی کو کھوجنے کے لئےاپنی حد سے نکل کھڑا ہوں میں

میرے اندر کئی زمانے ہیںگو کہ باہر سے شام سا ہوں میں

میرے دامن پہ داغ کیسے ہو؟شرم سے اشک بن گیا ہوں میں

اپنی محفل کو خود سجاتا ہوںاپنا ہمزاد پا چکا ہوں میں

— راشد ڈوگر