غزل 7 اشعار

آئیں کیوں ہچکیاں نہیں معلوم

Aain kyon hichkiyan nahin malum

آئیں کیوں ہچکیاں نہیں معلومکون ہے مہرباں نہیں معلوم

خود بخود جھک گئی جبین شوقکس کا تھا آستاں نہیں معلوم

بے خودی میں بڑھا رہا ہوں قدمجا رہا ہوں کہاں نہیں معلوم

ساکن عرش تھا کبھی میں بھیکیسے آیا یہاں نہیں معلوم

جا رہا ہوں غبار کے پیچھےہے کہاں کارواں نہیں معلوم

یاد اتنا ہے برق چمکی تھیکیا ہوا آشیاں نہیں معلوم

کہتے کہتے فسانہ غم کا سعیدؔرک گئی کیوں زباں نہیں معلوم

— سعید شہیدی

فرہنگ

جبین شوق — شوق سے بھری پیشانی
ساکن عرش — عرش پر رہنے والا
آستاں — دہلیز، چوکھٹ

تشریح

اس غزل میں شاعر نے بے خبری اور حیرت کی کیفیت بیان کی ہے۔ وہ اپنی ہچکیوں، جھکتی ہوئی جبینِ شوق، بے خودی میں اٹھتے قدموں اور کارواں کے غبار کے پیچھے چلنے کا ذکر کرتا ہے مگر یہ نہیں جانتا کہ یہ سب کس کے لیے اور کہاں ہو رہا ہے۔ لہجہ حیرت اور درد میں ڈوبا ہوا ہے۔ آخری شعر میں غمِ داستان کہتے کہتے زبان کا رک جانا خاص طور پر متاثر کرتا ہے۔

ہر شعر میں "نہیں معلوم" کا اعادہ اس بے خبری کو مؤثر طور پر نمایاں کرتا ہے۔