غزل 7 اشعار

جب کوئی مہرباں نہیں ہوتا

Jab koi mehrban nahin hota

جب کوئی مہرباں نہیں ہوتادل مرا بد گماں نہیں ہوتا

ہر جگہ بجلیاں نہیں گرتیںہر جگہ آشیاں نہیں ہوتا

جس فضا میں ہوں آپ جلوہ فگناس جگہ آسماں نہیں ہوتا

اشک آنکھوں میں آ ہی جاتے ہیںحال دل داستاں نہیں ہوتا

آپ مجھ کو جہاں سمجھتے ہیںمیں خود اکثر وہاں نہیں ہوتا

جب تلک بجلیاں نہیں گرتیںآشیاں آشیاں نہیں ہوتا

مے کدہ ہو کہ بزم وعظ سعیدؔذکر اپنا کہاں نہیں ہوتا

— سعید شہیدی

فرہنگ

جلوہ فگن — ظاہر ہونے والا، جلوہ دکھانے والا
بد گماں — شک میں مبتلا، بدگمان
بزمِ وعظ — نصیحت کی محفل

تشریح

اس غزل میں شاعر محبوب کی بے رخی اور اپنی بے بسی کا بیان کرتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ جب کوئی مہربان نہ ہو تو دل بدگمان نہیں ہوتا، یعنی بدگمانی کی وجہ بھی محبوب کا رویہ ہی ہے۔ شاعر کا لہجہ شکوہ آمیز مگر نرم ہے، اور وہ اپنی حالت کو بیان کرتے ہوئے اشکوں اور دل کے حال کو داستاں نہ بننے کا ذکر کرتا ہے۔ مقطع میں وہ کہتا ہے کہ مے کدہ ہو یا بزمِ وعظ، ہر جگہ اس کا ذکر ہوتا ہے، یعنی اس کی شہرت ہر محفل میں پہنچی ہوئی ہے۔