غزل 9 اشعار

اس طرح یاد آنے سے کیا فائدہ

Is tarah yaad aane se kya faeda

اس طرح یاد آنے سے کیا فائدہمفت احساں جتانے سے کیا فائدہ

جس جگہ دل ہی جھکتا نہیں آپ کااس جگہ سر جھکانے سے کیا فائدہ

ختم کچھ دم میں ہو جائے گی روشنیشمع کی لو بڑھانے سے کیا فائدہ

اپنے دشمن سے واقف تو ہیں ہم مگرنام اس کا بتانے سے کیا فائدہ

کھل کے ہنسئے تباہی پہ میری حضورزیر لب مسکرانے سے کیا فائدہ

اپنے دل سے میں کرتا ہوں اکثر سوالان کی محفل میں جانے سے کیا فائدہ

اور ابھریں گے نقش قدم آپ کےمیری تربت مٹانے سے کیا فائدہ

نیچی نظریں اٹھاتے تو اک بات تھیجام آگے بڑھانے سے کیا فائدہ

جن کو آتا تھا وہ تو نہ آئے سعیدؔموسم گل کے آنے سے کیا فائدہ

— سعید شہیدی

فرہنگ

مفت احساں — بلا معاوضہ کیا گیا احسان
زیر لب مسکرانے — ہونٹوں ہی ہونٹوں میں مسکرانا
تربت — قبر، مدفن

تشریح

اس غزل میں شاعر محبوب کی بے رخی اور بے نیازی پر شکوہ کرتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ جب محبوب کا دل جھکتا ہی نہیں تو وہاں سر جھکانے کا کوئی فائدہ نہیں، اور جو دل سے ہنستا نہیں اس کا زیر لب مسکرانا بے معنی ہے۔ لہجہ طنزیہ اور دردمندانہ ہے، اور شاعر خود سے سوال کرتا ہے کہ ان کی محفل میں جانے کا کیا فائدہ۔ آخری شعر میں وہ کہتا ہے کہ جن کو آنا تھا وہ نہ آئے تو موسم گل کے آنے کا کیا حاصل۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں