غزل 8 اشعار

دیوانگی سے کام لیا ہے کبھی کبھی

Diwangi se kaam liya hai kabhi kabhi

دیوانگی سے کام لیا ہے کبھی کبھیدامن کسی کا تھام لیا ہے کبھی کبھی

کرتا رہا کسی کو بھلانے کی کوششیںیوں دل سے انتقام لیا ہے کبھی کبھی

حد سے سوا جو بڑھنے لگیں بے قراریاںایسے میں ان کا نام لیا ہے کبھی کبھی

نظریں ملی ہوئی تھیں تبسم لبوں پہ تھاساقی سے یوں بھی جام لیا ہے کبھی کبھی

خود رو دیا کسی کو ہنسانے کے واسطےمجبوریوں سے کام لیا ہے کبھی کبھی

شاید مری وفا اسے یاد آئی میرے بعداس نے بھی میرا نام لیا ہے کبھی کبھی

خود آگ دے کے اپنے نشیمن کو آپ ہیبجلی سے انتقام لیا ہے کبھی کبھی

کام آ گئیں سعیدؔ کی مستانہ لغزشیںاس کو کسی نے تھام لیا ہے کبھی کبھی

— سعید شہیدی

فرہنگ

دیوانگی — جنون، بے خودی اور عشق کی شدت
مستانہ لغزشیں — مستی اور بے خودی میں ہونے والی خطائیں
بے قراریاں — بے چینی اور اضطراب

تشریح

اس غزل میں شاعر نے محبت کے ہاتھوں پیدا ہونے والی بے قراری اور دیوانگی کو نرم اور دھیمے لہجے میں بیان کیا ہے۔ وہ کبھی کسی کا دامن تھامتا ہے، کبھی دل سے انتقام لیتا ہے یعنی محبوب کو بھلانے کی کوشش کرتا ہے، اور بے قراری حد سے بڑھے تو محبوب کا نام لے لیتا ہے۔ مقطع میں سعیدؔ کی مستانہ لغزشوں کا کام آنا اور کسی کا اسے تھامنا، اس بات کا اظہار ہے کہ محبت کی بے خودی میں کی گئی غلطیاں بھی کبھی کام آ جاتی ہیں۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں