غزل 8 اشعار

اتنا ہی سہارا دل ناکام بہت ہے

Itna hi sahaara dil-e-nakaam bahut hai

اتنا ہی سہارا دل ناکام بہت ہےاب ان کا تصور ہی سر شام بہت ہے

اب کوئی ضرورت ہے دوا کی نہ دعا کیجس حال میں ہوں میں مجھے آرام بہت ہے

گریہ سے ہے آغاز عمل بزم جہاں میںانسان کو اندیشۂ انجام بہت ہے

کم ظرف ہیں کرتے ہیں جو پینے سے تکلفساقی مجھے یہ درد تہ جام بہت ہے

ابھری نہیں دل میں کبھی امید کرم بھیتیرا یہ کرم گردش ایام بہت ہے

میں نام نہ لوں گا کبھی فریاد و فغاں کاجیتا ہوں محبت میں یہی کام بہت ہے

ہم جاتے ہیں پیاسے ترے مے خانہ سے ساقیسنتے تو یہ تھے تیرا کرم عام بہت ہے

احباب کریں اب نہ سعیدؔ اس میں اضافہدشمن سے جو ملتا ہے وہ انعام بہت ہے

— سعید شہیدی

فرہنگ

اندیشۂ انجام — آخری نتیجے کی فکر
کم ظرف — چھوٹے حوصلے والا
درد تہ جام — پیالے کی تہ میں بچا ہوا درد یا تلچھٹ

تشریح

اس غزل میں دل ناکام کے سہارے کے طور پر محبوب کے تصور کو کافی سمجھا گیا ہے اور شاعر محبت کے دکھ کو صبر و شکر کے لہجے میں بیان کرتا ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ اب دوا اور دعا کی ضرورت نہیں، جس حال میں ہوں وہی آرام ہے۔ مقطع میں دشمن سے ملنے والے انعام کو بہت سمجھنا طنز و شکایت کا انداز لیے ہوئے ہے۔ کئی اشعار میں ساقی اور مے خانے کا ذکر ہے، جس سے روایتی غزلیہ فضا نمایاں ہوتی ہے۔