غزل 7 اشعار

غم کون و مکاں ہے اور میں ہوں

Gham-e-kaun-o-makan hai aur main hun

غم کون و مکاں ہے اور میں ہوںنشاط جاوداں ہے اور میں ہوں

قفس میں بھی مزے میں کٹ رہی ہےخیال آشیاں ہے اور میں ہوں

کہاں کا راہبر اور کیسی منزلغبار کارواں ہے اور میں ہوں

چمن ہے فصل گل ہے چاندنی ہےحدیث دلبراں ہے اور میں ہوں

مآل امتحاں کیا جانے کیا ہومسلسل امتحاں ہے اور میں ہوں

نگاہ برق ہے اور آشیاں ہےنگاہ باغباں ہے اور میں ہوں

سعیدؔ اب کام کیا دیر و حرم سےدر پیر مغاں ہے اور میں ہوں

— سعید شہیدی

فرہنگ

نشاط جاوداں — ہمیشہ کی خوشی
غبار کارواں — قافلے کی گرد
حدیث دلبراں — محبوبوں کی باتیں

تشریح

اس غزل میں شاعر دنیا کے غم اور زندگی کی کشمکش کے درمیان اپنی ذات کو نمایاں کرتا ہے۔ ہر شعر کے آخر میں 'اور میں ہوں' کا ٹیپ کا مصرع دہرایا گیا ہے، جس سے شاعر کا لہجہ پرسکون مگر تلخ اور خود سپردگی والا محسوس ہوتا ہے۔ قفس میں رہ کر بھی آشیانے کا خیال دل کو تسلی دیتا ہے، اور شاعر ظاہری حالات سے بے نیاز ہو کر اپنے محبوب کی طرف متوجہ ہے۔ آخری شعر میں دیر و حرم کو چھوڑ کر در پیر مغاں کو اپنانے کا اعلان ہے۔