7 اشعار

دل کی آنکھوں کو میری وا کر دے

Dil ki aankhon ko meri wa kar de

دل کی آنکھوں کو میری وا کر دے

«دل کی آنکھوں کو میری وا کر دے» سجاد رضا کا کلام ہے، جسے شاعر نے خود سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جب رو بہ رو ہو تیرے گفتار بھول جاوئے آبرو شاہ مبارک» میں 17 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

دل کی آنکھوں کو میری وا کر دےمجھ پہ اتنا کرم خدا کر دے

تیری حکمت ھے مجھ میں اوراُن میںچودہ صدیوں کا فاصلہ کردے

زر ، زمیں اور زن جو حائل ہوبھائی کو بھائی سے جدا کر دے

تیرا لشکر خَفی ہے دنیا سےنیل میں راستہ عَصا کر دے

خوف آتا ہے دل دُکھانے سےدل نہ محشر کہیں بپا کردے

خواب کا خوف دے نبی ع کو مگراُس کی تعبیر کربلا کردے

دار منزل رضا اَناالحق کیگر زباں سے کوئی ادا کردے

— سجاد رضا

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں