6 اشعار

گم شدہ

Lost

کھردرے جسم کے نشیب و فرازجاننے کی ہوس میں جس کی زباں

اور سب ذائقے بھلا بیٹھیوہ نہتا اکیلا رات کے وقت

ایک دل دوز چیخ کے ہم راہجنگلوں کی طرف گیا تھا کبھی

اور پھر لوٹ کر نہیں آیااب وہ شاید کبھی نہ آئے گا

اس کے سائے کی دونوں آنکھیں مگرموت سے اس کی بے خبر ہیں ابھی

اس کی آمد کی منتظر ہیں ابھی

— شہریار