ریکارڈ شدہ ایکس سپیس 3 نومبر 2026

رشک رقیب ہو کہ غم دورِحبیب صفی اورنگ آبادی

مہمان شاعر: صفی اورنگ آبادی

8
سپیکرز
320
سامعین

سپیکرز

کسی سپیکر کو منتخب کریں — ان کا پیش کردہ کلام نیچے

صفی اورنگ آبادی — مہمان شاعر

صفیؔ اورنگ آبادی اردو کے ممتاز کلاسیکی شعرا میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا اصل نام محمد بہاء الدین صدیقی تھا، تاہم بعد میں انہوں نے بہبود علی صدیقی نام اختیار کیا۔ وہ 14 فروری 1893ء (26 رجب 1310ھ) کو اورنگ آباد، دکن کے محلہ جونا بازار، المعروف نواب پورہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد حکیم محمد منیرالدین قادری اپنے عہد کے معروف طبیب تھے۔ صفیؔ نے ابتدائی تعلیم اورنگ آباد میں حاصل کی اور تقریباً دس برس کی عمر میں والدین کے ہمراہ حیدرآباد منتقل ہوگئے، جہاں مدرسہ نظامیہ، شبلی گنج میں تعلیم حاصل کی۔ والد کی خواہش کے برعکس ان کا رجحان طبابت کے بجائے شعر و ادب کی طرف تھا، چنانچہ انہوں نے رسمی تعلیم ادھوری چھوڑ کر عملی زندگی کا آغاز کیا۔
صفیؔ اورنگ آبادی نے کم عمری ہی سے شعر کہنا شروع کردیا تھا اور اپنے شعری ذوق کو نکھارنے کے لیے ضیا گورگانی، ظہور دہلوی، فروغ اور رضی الدین حسن کیفی جیسے اہلِ سخن سے اصلاح و رہنمائی حاصل کی۔ ان کی شاعری پر دبستانِ دہلی، بالخصوص داغ دہلوی کے اسلوب کے اثرات نمایاں ہیں، تاہم انہ...

مکمل تعارف اور کلام ‹