6 اشعار

آئے نہ حرف ضبط پہ پیر مغاں کہیں

Aaye na harf-e-zabt pe peer-e-mugaaN kahiN

آئے نہ حرف ضبط پہ پیر مغاں کہیں

«آئے نہ حرف ضبط پہ پیر مغاں کہیں» افقر موہانی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 55 سیکنڈ ہے۔

آئے نہ حرف ضبط پہ پیر مغاں کہیںبن جائیں خود سوال نہ انگڑائیاں کہیں

کرتی ہیں سجدہ جو رخ جاناں کو دیکھ کرجھکتی ہیں سنگ در پہ وو پیشانیاں کہیں

اہل خرد سراغ لگاتے ہی رہ گئےاہل جنوں کی مل نہ سکیں دھجیاں کہیں

بے ربطی سجود کا انداز دیکھ کربدلہ نہ لے جبیں سے ترا آستاں کہیں

بالیں پہ آ کے موت بھی اکثر پلٹ گئیدنیا میں ہوں گے ہم سے نہ اب سخت جاں کہیں

افقرؔ ملے گی حشر میں صبر و رضا کی دادلیکن ملے گا اب نہ مرا آستاں کہیں

— افقر موہانی