9 اشعار

شب فراق ہمارا وہ نیم جاں ہونا

Shab-e-firaq hamara woh neem-jaan hona

شب فراق ہمارا وہ نیم جاں ہونا

«شب فراق ہمارا وہ نیم جاں ہونا» افقر موہانی کا کلام ہے، جسے ایم سعید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ان سے میرے نصیب کا چکر بنا دیا افقر موہانی» میں 20 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 11 سیکنڈ ہے۔

شب فراق ہمارا وہ نیم جاں ہونااجل کا آپ ہی گھر میں وہ مہماں ہونا

خفا نہ سن کے مرا حال مہرباں ہوناکہ اس بیان کو اک دن ہے داستاں ہونا

دیار حسن کی سرگرمیاں معاذ اللہہر اک قدم پہ محبت کا امتحاں ہونا

کوئی ستم ہو یہیں سے شروع ہوتا ہےغضب ہے کوچۂ جاناں کا آسماں ہونا

اجل سے پہلے صبا لے اڑی سر منزلکہاں پہ آیا ہے کام اپنا ناتواں ہونا

اٹھا وہ درد کلیجہ میں وہ گرے آنسونہیں ہے کھیل محبت کا رازداں ہونا

نگاہ قہر کبھی اور کبھی کرم کی نظرانہیں اداؤں کا مل جل کے داستاں ہونا

وہ کیا کرے نہ مٹے گر تری محبت میںلکھا ہو جس کے مقدر میں بے نشاں ہونا

ابھی نہ شاد ہو تکمیل عشق پر افقرؔابھی ہے ترک محبت کا امتحاں ہونا

— افقر موہانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں