5 اشعار

بیٹھا ہوں شمع عشق فروزاں کئے ہوئے

Baitha hooN sham'a-e-ishq farozaaN kiye hue

بیٹھا ہوں شمع عشق فروزاں کئے ہوئے

«بیٹھا ہوں شمع عشق فروزاں کئے ہوئے» افقر موہانی کا کلام ہے، جسے حماد ابراہیم نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ان سے میرے نصیب کا چکر بنا دیا افقر موہانی» میں 20 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

بیٹھا ہوں شمع عشق فروزاں کئے ہوئےاس سنگ در کو قبلہ ایماں کئے ہوئے

دل ہے متاع درد کا ساماں کئے ہوئےتیر نگاہ یار کو مہماں کئے ہوئے

تنکے ہیں آشیاں کے قفس کی ہیں تیلیاںآباد ہوں قفس کو گلستاں کئے ہوئے

دیکھیں حریم ناز میں کب تک ہوں باریابگزری ہے عمر منت درباں کئے ہوئے

افقر نظر فریبی دنیا میں کیا کہوںہوں دل کو وقف حسرت و ارماں کئے ہوئے

— افقر موہانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں