8 اشعار

دیدۂ محو مال ہے پیارے

Deedah mehv-e-maal hai pyare

دیدۂ محو مال ہے پیارے

«دیدۂ محو مال ہے پیارے» افقر موہانی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 55 سیکنڈ ہے۔

دیدۂ محو مال ہے پیارےکچھ عجب دل کا حال ہے پیارے

زندگی اک وبال ہے پیارےموت تیرا وصال ہے پیارے

میں تو خود ہی ہوں منفعل سر حشرتجھ کو کیوں انفعال ہے پیارے

زخم تیر نگاہ سے دل کاتازہ ہر دم نہال ہے پیارے

قصہ کوتاہ خانۂ دل میںتو ہے تیرا خیال ہے پیارے

درد کا اپنی حد سے بڑھ جانازخم کا اور ملال ہے پیارے

جس کو کہتے ہیں فتنۂ محشروہ بھی اک تیری چال ہے پیارے

طالب دوجہاں نہیں افقرؔتجھ سے تیرا سوال ہے پیارے

— افقر موہانی