تعارف
نام سید غلام عباس اورمحسن تخلص تھا۔ ۵؍مئی۱۹۴۷ء کو ڈیرہ غازی خاں میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم پرائمری اسکول، ڈیرہ غازی خاں میں حاصل کی۔ اس کے بعد گورنمنٹ کالج، ڈیرہ غازی خاں(موجودہ نام ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ) میں تعلیم پائی۔ بعد ازاں ایم اے تک تعلیم حاصل کی۔ شاعری میں شفقت کاظمی اور عبدالحمید عدم سے رہنمائی حاصل کی۔ ۱۹۶۹ء میں ڈیرہ غازی خاں کے ہفت روزہ’’ہلال‘‘ میں باقاعدہ ہفتہ وار قطعہ اور کالم لکھنا شروع کیا۔ اسی سال ملتان کے روزنامہ ’’امروز‘‘ میں ہفتے وار کالم لکھے۔ وہ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما تھے۔محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور حکومت میں تمغا برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ ۱۵؍جنوری ۱۹۹۶ء کولاہور میں کسی نامعلوم شخص کی گولی سے جاں بحق ہوگئے۔
منتخب اشعار
ذکر ہر صبح و شام ہے تیرا
ورد عاشق کوں نام ہے تیرا
یہ دور گزرا کبھی نہ دیکھیں پیا کی انکھیاں خمار متیاں
کہے تھے مردم شرابی ان کوں نکل گئیں اپنی دے غلطیاں
کلام
- 01 ذکر ہر صبح و شام ہے تیرا Zikr har subh-o-shaam hai tera آواز میں دستیاب
- 02 یہ دور گزرا کبھی نہ دیکھیں پیا کی انکھیاں خمار متیاں Ye daur guzra kabhi na dekhen piya ki ankhiyan khumaar matiyan آواز میں دستیاب
- 03 تیرے بھائی کو چاہا اب تیری کرتا ہوں پا بوسی Tere bhaai ko chaha ab teri karta hoon pa-bosi آواز میں دستیاب
- 04 مہ رخاں کی جو مہربانی ہے Mah-rukhaan ki jo meherbani hai آواز میں دستیاب
- 05 لب شیریں ہے مصری یوسف ثانی ہے یہ لڑکا Lab-e-shireen hai misri, Yusuf-e-saani hai ye laṛka آواز میں دستیاب
- 06 کمر کی بات سنتے ہیں یہ کچھ پائی نہیں جاتی Kamar ki baat sunte hain ye kuch paayi nahin jaati آواز میں دستیاب