4 اشعار

آم نامہ

Aam Nama

آم نامہ

«آم نامہ» اکبر اللہ آبادی کا کلام ہے، جسے آزاد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہوجاتے ہیں بدنام (اکبر الہ آبادی)» میں 4 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 32 سیکنڈ ہے۔

نامہ نہ کوئی یار کا پیغام بھیجئےاس فصل میں جو بھیجئے بس آم بھیجئے

ایسا ضرور ہو کہ انہیں رکھ کے کھا سکوںپختہ اگرچہ بیس تو دس خام بھیجئے

معلوم ہی ہے آپ کو بندے کا ایڈریسسیدھے الہ آباد مرے نام بھیجئے

ایسا نہ ہو کہ آپ یہ لکھیں جواب میںتعمیل ہوگی پہلے مگر دام بھیجئے

— اکبر اللہ آبادی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں