7 اشعار

اس میں عکس آپ کا اتاریں گے

Is mein aks aap ka utaarenge

اس میں عکس آپ کا اتاریں گے

«اس میں عکس آپ کا اتاریں گے» اکبر اللہ آبادی کا کلام ہے، جسے ریبل نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہوجاتے ہیں بدنام (اکبر الہ آبادی)» میں 4 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 42 سیکنڈ ہے۔

اس میں عکس آپ کا اتاریں گےدل کو اپنے یوں ہیں سنواریں گے

ہم سے کرتی ہے یہ بہت غمزےہم بھی دنیا پہ لات ماریں گے

رزق مقسوم ہی ملےگا اسےکوئی دنیا میں دوڑے یا رینگے

عشق کہتا ہے لطف ہوں گے بڑےہجر کہتا ہے جان ماریں گے

دل کی افسردگی نہ جائے گیہاں وہ چاہیں گے تو ابھاریں گے

دل نہ دوں گا میں آپ کو ہرگزمفت میں آپ جان ماریں گے

پند اکبرؔ کو دیں گے کیا ناصحگل کو کیا باغباں سنواریں گے

— اکبر اللہ آبادی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں