5 اشعار

ہے زندہ فقط وحدتِ افکار سے ملّت

Hai zinda faqat wahdat-e-afkaar se millat

ہے زندہ فقط وحدتِ افکار سے ملّت

«ہے زندہ فقط وحدتِ افکار سے ملّت» علامہ اقبال کا کلام ہے، جسے مہہ جبین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں میں (علامہ اقبال)» میں 3 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 33 سیکنڈ ہے۔

ہے زندہ فقط وحدتِ افکار سے ملّتوحدت ہو فنا جس سے وہ الہام بھی الحاد

وحدت کی حفاظت نہیں بے قُوّتِ بازوآتی نہیں کچھ کام یہاں عقلِ خدا داد

اے مردِ خدا! تجھ کو وہ قُوّت نہیں حاصلجا بیٹھ کسی غار میں اللہ کو کر یاد

مسکینی و محکومی و نومیدیِ جاویدجس کا یہ تصّوف ہو وہ اسلام کر ایجاد

مُلّا کو جو ہے ہِند میں سجدے کی اجازتناداں یہ سمجھتا ہے کہ اسلام ہے آزاد

— علامہ اقبال

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں